آيت اللہ صانعی :پيغمبر اسلام(ص) كی شان میں گستاخی نا قابل معافی جرم ہے-

IQNA

آيت اللہ صانعی :پيغمبر اسلام(ص) كی شان میں گستاخی نا قابل معافی جرم ہے-

سياسی گروپ: پيغمبر خدا (ص)كی شان میں گستاخی ايسا گناہ ہے جو قابل معافی نہیں ہے اميد ہے كہ حكومتی عہدے داروں كو جو ايسے توہين آميز سوالات كا سبب بنے ہیں انہیں قرار واقعی سزا دی جاۓ تاكہ اسلامی جمہوریہ كو آئندہ ايسی مصيبت سے دو چار نہ ہونا پڑے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ صانعی نے سركار دو عالمۖ كی شان میں گستاخانہ سوالات كۓ جانے كی سخت مذمت كرتے ہوۓ كہا ہے كہ ايسے حكومتی عہدے داروں كو جلد از جلد قرار واقعی سزا دی جاۓ تاكہ اسلامی حكومت كو آئندہ ايسی مصيبت نہ ديكھنا پڑے
آيت اللہ صانعی نے مزيد كہا كہ ايران كی اسلامی حكومت لطف پروردگار كی مرہون منت ہے اس كے باوجود ابھی تك حكومتی عہدے داروں نے اس سلسلہ میں اپنا كوئی رد عمل ظاہر نہیں كيا-