ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اپنے شعبہ تركی سے نقل كيا ہے كہ شيخ طنطاوی كے نائب نے اٹلی كے خبر نگاروں كو مصر میں انٹر ويو ديتے ہوۓ كہا كہ ملاقات كے لیے ابھی تك پوپ كی طرف سے كوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے لہذا پوپ سے ملاقات كا پروگرام ملتوی ہے طنطاوی نے كہا كہ چند ماہ قبل پوپ اپنی تقرير كے منفی اثرات ديكھنے كے بعد اب چاہتے ہیں كہ مسلمانوں اور عيسائيوں كے درميان نئ دوستی قائم ہو جاۓ-