ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق وزير تعليم و تربيت كے نمائندے فرشيدی نے مراجع عظام سے ملاقات كی جس میں فرشيدی نے وزارت تعليم كی طرف سے معذرت كی –
آيت اللہ نوری ہمدانی نے بھی اس عمل كی مذمت كرتے ہوۓ وزارت كے خصوصی نمائندے سے كہا كہ ممكن ہے كہ دشمن اس طرح كے پروگرام سے سو استفادہ كرنا چاہتے ہوں لہذا ہوشيار رہنے كی ضرورت ہے-
آيت اللہ جواد آملی نے بھی وزارت كے خصوص نمائندے سے كہا كہ ممكن ہے كہ بعض افراد شعبہ تعليم كو بد نام كرنا چاہتے ہوں لہذا وزارت كی ذمہ داری ہے كہ ان مسائل كی دقت سے تحقيق كرے اور اگر توہين آميز سوالات عمدا بناۓ گۓ تھے تو سختی سے ان كا مقابلہ كيا جاۓ اور اگر جہالت اور نادانی كی وجہ سے سوالات بناۓ گۓ تھے تو پھر مناسب اقدام كۓ جائیں-