ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلام آباد كے تحقيقی مركز كے سربراہ اور پاكستان كے سابق نائب وزير خارجہ ڈاكٹر انعام الحق نے آيت اللہ تسخيری سے ملاقات كی-
جس میں عالمی تقريب مذاھب اسلامی كونسل كے جنرل سيكرٹری جناب تسخيری نے كہا كہ ہم اس كوشش میں ہیں كہ مذاھب اسلامی كے مشتركہ مسائل كو توسيع دی جاۓ-
انہوں نے مزيد كہا كہ عالمی استكبار مسلمانوں كے لیے ايك فرض دشمن كو پيش كركے انہیں ان كے واقعی دشمن اسرائيل اور امريكہ سے غافل كرنا چاہتا ہے –
جناب تسخيری نے كہا كہ بعض سياسی كشمكش كو مذھبی رنگ ديا جا رہا ہے-
انہوں نے كہا كہ لبنان میں سياسی جنگ ہو رہی ہے ليكن اسے بعض لوگ مذھبی رنگ دينا چاہتے ہیں-
عراق میں اقتصادی اور سياسی كھينچا تانی ہے- جسے لوگ شيعہ اور سنی كی لڑائی بنا كر پيش كرنا چاہتے ہیں عالمی تقريب مذاہب اسلامی كے سيكرٹری جناب آيت اللہ تسخيری نے كہا كہ قرآن ہم سے كہتا ہے كہ بشری تہذيب كے آگے رہو ليكن افسوس كے ہم بشری تہذيب كے پيچھے ہیں-