تركی اسپيكر كی طرف سے شاعر اہلبيتۜ شہريار كی تجليل-

IQNA

تركی اسپيكر كی طرف سے شاعر اہلبيتۜ شہريار كی تجليل-

ثقافتی گروپ :تركی قومی اسمبلی كے اسپيكر نے استاد محمد حسين شہريار كے آثار كی قدر دانی كی ہے -
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے شعبہ تركی سے نقل كيا ہے كہ تركی كی پارليمنٹ كے اسپيكر ﴿آريئج﴾نے ايك ادبی كانفرنس میں شركت كرتے ہوۓ كہا كہ شہر يار كے افكار نے اسے جغرافيائی اعتبار سے جس ملك میں وہ زندگی بسر كرتے تھے وہاں محدود نہیں رہنے ديا بلكہ دنيا انہیں بڑے شاعر كے عنوان سے ديكھتی ہے-
انہوں نے مزيد كہا كہ شہريار ايك بڑے شاعر اور اديب تھے ان كے آثار دنيا میں بے مثال ہیں اور شہر يار دو مسلم ممالك تركی اور ايران كے درميان صلح كے سفير تھے-