باكو میں نور ابدی نامی جريدہ كی اشاعت-

IQNA

باكو میں نور ابدی نامی جريدہ كی اشاعت-

ثقافتی گروپ: باكو میں قرآنی جريدہ نور ابدی كے نام سے منظر عام پر آ گيا –
مجلہ كے ایڈیٹر جناب سعادت علی زادہ نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كو انٹر ويو ديتے ہوۓ كہا كہ اس مجلہ كے ذريعہ ہم قرآن مجيد كا تعارف كرانا چاہتے ہیں تاكہ ہمارا شمار بھی مبلغين كلام الہی میں ہو جاۓ انہوں نے مزيد كہا كہ قرآن وہ كتاب ہے جو بشريت كو ابدی سعادت كی طرف راہنمائی كر رہی ہے جناب سعادت علی زادہ نے كہا كہ قرآن اچھی زندگی گذارنے كا سليقہ بتا رہا ہے ليكن افسوس كہ عوام الناس اس كتاب سے غافل ہیں اور اسے اپنا آئیڈيل نہیں بنا رہے ہیں۰
انہوں نے كہا كہ اس مجلہ میں تمام بحثیں قرآن مجيد سے متعلق ہیں اور گذشتہ روش كے مطابق اس مجلہ میں بھی قرآن مجيد كے ايك سورہ كی تفسير بيان كی گئی ہے-