ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق تاريخی آثار درج كرنے والے ادارہ كے انچارج نے كہا كہ معنوی امور كو درج كۓ جانے كے لیے ايك كمیٹی تشكيل دی گئی ہے جو اس كے دستور پر غور كر رہی ہے-
انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت ۱۸ ہزار تاريخی آثار ہمارے قومی آثار میں درج كۓ جا چكے ہیں سال كے آخر تك اميد كی جاتی ہے كہ ان كی تعداد ۲۰ ہزار تك پہنچ جاۓ گی-