اسمبلی كے نمائندے جناب محسن كوہ كن نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ ھالينڈ كے پارليمنٹ كے اسپيكر نے قرآن اور پيغمبر خدا كی توہين كی ہے لہذا مسلمانوں كو چاہیے كہ اس كی شديد مذمت كریں
انہوں نے مزيد كہا كہ بعض لوگوں میں یہ صلاحيت نہیں ہوتی ہے كہ وہ شخصيت بنا سكیں ان میں سے ايك ھالينڈ كی پارليمنٹ كا نمائندہ فيلدز ہے اسلامی پارليمنٹ كے نمائندے نے كہا كہ آغاز اسلام سے جاہل اور نادان افراد اسلام كی توہين كرتے رہے ہیں فيلدز بھی انہیں افراد میں شامل ہو گيا ہے-
جناب محسن نے كہا كہ اديان الہی كی توہين كرنے والے انسانی دائرے سے باہر ہیں ورنہ كبھی بھی وہ قرآن اور پيغمبر كی توہين نہ كرتے