٫٫محرم و صفر ٬٬ دين مبين كی تبليغ كے لیے بہترين فرصت

IQNA

٫٫محرم و صفر ٬٬ دين مبين كی تبليغ كے لیے بہترين فرصت

سماجی گروپ: محرم و صفر بہترين فرصت ہیں كہ دين مبين اسلام كی تبليغ كی جاۓ اور امام حسينۜ كے مقاصد كو اجاگر كيا جاۓ-
باكو كی يونيورسٹی سے حقوق كی ڈگری حاصل كرنے والے طالبعلم شفق حسين اوا نے ايكنا كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ آذربائيجان میں محرم اور صفر كا خصوصی احترام كيا جاتا ہے اور لوگ ان مہينوں میں بہت سارے غير شرعی كام چھوڑ ديتے ہیں انہوں نے مزيد كہا كہ ان مہينوں كے تقدس كی وجہ سے لوگ لہو و لھب كی محفلیں ترك كر ديتے ہیں اور شادی بياہ كی تقريبات بھی منعقد نہیں كی جاتی ہیں-
لوگ ان مہينوں میں كوشش كرتے ہیں كہ مجالس امام حسين كو بپا كيا جاۓ حتی كے ٹيلی ويژن سے بھی ايسے ہی پروگرام نشر كیے جاتے ہیں انہوں نے مبلغين حضرات كو مشورہ ديا كہ اس فرصت سے مناسب استفادہ كيا جاۓ تاكہ زيادہ سے زيادہ افكار حسينی كی ترويج كی جاۓ-