علماۓ دين عوام كی مشكلات كو حل كریں

IQNA

علماۓ دين عوام كی مشكلات كو حل كریں

سماجی گروپ: تركی كے ادارہ ديانت كے سربراہ نے علماۓ اسلام سے گذارش كی كہ وہ عوام كی مشكلات كو حل كریں اور اسلامی اقدار سے لوگوں كو روشناس كرائیں-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے شعبہ تركی سے نقل كيا ہے كہ تركی كے ادارہ ديانت كے سربراہ بارداكچی اوغلو نے علماۓ دين سے درخواست كی ہے كہ تمام لوگوں كی مشكلات كو حل كریں اور اسلام و معارف قرآن كے مفاہيم كی تبليغ كر كے عوام كی مدد كریں-
انہوں نے مزيد كہا كہ عوام كی ضروريات پوری نہ ہونے سے ايك بہت بڑا خلا پيدا ہو گيا ہے ٬ہماری پوری كوشش ہے كہ عنقريب اس خلا كو پر كر دیں گے-
انہوں نے كہا كہ علماۓ دين معاشرے كی مشكلات كو حل كریں او رلوگوں كو نيك كاموں كے كرنے كی ترغيب كریں اور وہ خود پہلے نيك كام میں سبقت حاصل كریں-