ايران كی قرآنی خبر رساں ايجسی ايكنا كے شعبہء تركی كی رپورٹ كے مطابق افريقہ كے شمال میں ۳۰۰ زبانیں بولی جاتی ہیں ليكن علاقے كے اكثر لوگ تامازاتيك زبان میں گفتگو كرتے ہیں-
الجزاير كے ايك حكومتی عہدے دار كا كہنا ہے كہ تامازاتی زبان میں قرآن كے ترجمہ سے قبل مساجد نمازيوں سے خالی رہتی تھیں ليكن ترجمہ شدہ قرآن كے منظر عام پر آنے كے بعد مساجد میں جگہ نہیں ہوتی-
الجزاير میں ۳۳ ملين افراد اس زبان میں بات چيت كرتے ہیں قرآن كے گيارہ بزار نسخے ترجمہ كے ساتھ منظر پر آ گۓ ہیں
جس میں پانچ ہزار جلدوں كی اشاعت كا خرچ سعودی عرب نے ديا ہے-