ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق علماۓ شام كی اسلامی انجمن نے مسجد الاقصی كی تخريب پر صہيونی حكومت كی مذمت كرتے ہوۓ بيت المقدس اور فلسطينی قوم كی حمايت كے لیے ايك نشست كا مطالبہ كيا ہے-
اس انجمن نے اپنے بيان میں عرب مسلمانوں كے رد عمل پر تنقيد كرتے ہوۓ كہا كہ مسلمان اس وقت داخلی اور مذہبی اختلاف میں پڑ كر اپنے اصلی دشمن يعنی اسرائيل سے غافل ہو گۓ ہیں
اسی طرح بيان میں كہا گيا ہے كہ فلسطينی قوم اپنے مذہبی اور گروہی اختلافات كو بالا طاق ركھ كر اپنی وحدت كو مستحكم كریں-