مصر كی اسلامی تحقيقاتی كونسل كے عہدے دار ڈاكٹر بيومی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ جب عراق میں مذھبی لڑائی شروع ہوئی اس وقت سے وہاں كا كنٹرول اسلامی پارٹيوں كے ہاتھ سے نكل گيا ہے-
ڈاكٹر بيومی نے مزيد كہا كہ مذھبی اختلافات كو بھڑكانے میں امريكيوں كابہت بڑا ہاتھ ہے –
انہوں نے كہا كہ عراق میں امن و امان قائم كرنے كے لیے اسلامی پارٹيوں اور علماۓ الازھر سے زيادہ ايران اپنا كردار ادا كر سكتا ہے اس لیے كہ عراق كے لیڈروں سے ايرانی علماء اور سياسی راہنماٶں كے قديم الايام سے ہی اچھے روابط بر قرار ہیں-
اسلامی تحقيقاتی كونسل كے عہدے دار نے كہا كہ شيعہ اور سنی توحيد ٬نبوت اورمعاد كے مسئلہ میں ہم عقيدہ ہیں جو ان كے اتحاد اور يكجہتی كے لیے كافی ہے-