ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ مغربی آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق صدر مملكت كے امور اھلنست كے مشاور جناب اسحاق مدنی نے كہا كہ عالم اسلام اس وقت بڑے نازك مرحلے سے گزر رہا ہے لہذا مسلمانوں كوانتہائئ ہوشياری سے كام لينا چاہیے استكبار كی نئ سازش یہ ہے كہ وہ مسلمانوں كے درميان اور خاص كر ايران میں مذہبی اور قومی اختلافات ايجاد كر دیے-
انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت اسلامی جمہوریہ ايران نے مختلف ميدانوں میں ترقی كر لی ہے-
جناب اسحاق مدنی نے كہا كہ ايران اتحاد بين المسلمين كا نعرہ بلند كر كے مسلمانوں كے اتحاد كو مستحكم كرنا چاہتا ہے-