ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ايران كے صدر جناب احمدی نژاد نے سعودی عرب كے دورہ سے واپسی پر مہر آباد ائر پورٹ پر صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ ہمارے سعودی عرب كی حكومت سے اچھے تعلقات ہیں اور موجودہ عالمی حالات كے تناظر میں ضروری تھا كہ دونوں ممالك باہم گفتگو كرتے انہوں نے كہا كہ دونوں ممالك كےمشتركہ اہداف ہیں اور ہم نے فلسطين اور عراق كےمسائل كے علاوہ مسلمانوں میں پائی جانے والی تفرقہ بازی پر بھی گفتگو كی ہے اور یہ دورہ كامياب رہا ہے-