ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ڈاكٹر احمدی نژاد سعودی عرب كے ايك روزہ دورے پر گۓ جس میں انہوں نے امير عبد اللہ سے ملاقات كی-
ايرانی صدر نے كہا كہ ايران اور سعودی عرب دو بڑے اسلامی ملك ہیں جن كی مشرق وسطی اور عالم اسلام كے حوالے سے بہت سی مشتركہ ذمہ دارياں ہیں-
جناب احمدی نژاد نے كہا كہ امت اسلامیہ ايران اور سعودی عرب پر اميد كی نظریں جماۓ ہوۓ ہے اور یہ توقع ركھتی ہے كہ ايران اور سعودی عرب كے باہمی تعاون سے مسلمانوں كی بہت سی مشكلات حل ہو سكتی ہیں لہذا دونوں ممالك كے روابط بہتر سے بہتر ہونے چائیں-
ايرانی صدر نے مزيد كہا كہ دور حاضر میں دونوں ملكوں كے خوشگوار تعلقات عالم اسلام كی عزت كا سبب بنیں گے-