ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا تشخيص مصلحت نظام كے جنرل سيكرٹری جناب ڈاكٹر رضائی نے كہا ہے كہ ايرانی انقلاب فداكاری ٬اخلاص اور صداقت سے حاصل كيا گيا ہے اور انہیں ہی عوامل میں اس كی بقا بھی مضمر ہے رضائی نے كہا كہ جو بھی اقتدار میں آۓ اسے جان لينا چاہیے كہ یہ ملك لاكھوں جوانوں كی قربانی كے عوض حاصل ہوا ہے جنرل سيكرٹری نے كہا كہ سرمایہ داروں كو چاہیے كہ جان لیں كہ اس ملك كی بقا جوانوں كے ولولہ شہادت كی وجہ سے ہے توپ يا ٹينك كا كوئی كمال نہیں ہے اگر اسی ولولہ شہادت كو باقی ركھا جاۓ تو كوئی ايران كی طرف ميلی آنكھ سے نہیں ديكھ سكتا
واضح رہے كہ حرم امام حسين ۜ كا پرچم ايك ماہ تك شلمچہ میں لہراتا رہے گا پھر مشہد مقدس پر منتقل كر ديا جاۓ گا-