ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ خراسان صوبہ خراسان كے ائمہ جمعہ نے آستانہ قدس رضوی كے سربراہ سے ملاقات كی –جس میں آيت اللہ طبسی نے كہا كہ سماج كی فكری اور اجتماعی ضروريات كو ديكھتے ہوۓ ائمہ جمعہ كو چاہیے كہ وہ شہروں میں حوزات علمیہ كی تاسيس كریں-
نمائندہ ولی فقیہ نے كہا كہ بعض منحرف گروپ حوزات علمیہ میں نفوذ حاصل كر كے حوزات كی فكر كو تبديل كرنا چاہتے ہیں-
انہوں نے كہا كہ آغاز انقلاب میں بھی ايسے افراد تھے جو علماۓ دين كی سياسی اور سماجی كاركردگی كو غلط سمجھتے تھے اور آج كل بھی ايسی فكر كے حامل افراد حوزات علمیہ میں نفوذ حاصل كرنا چاہتے ہیں –لہذا عہدے داروں كو چاہیے كہ حوزات علمیہ كو ايسے افراد سے محفوظ ركھیں-
آيت اللہ طبسی نے تمام لوگوں كو اتحاد اور يكجہتی كی دعوت ديتے ہوۓ كہا كہ اسلامی حكومت عوام اور علماۓ دين كی مرہون منت ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی جمہوریہ كی خدمت كے لیے ايسے روشن فكر جوان پاۓ جاتے ہیں جو خدا پر بھروسہ ركھنے والے ہیں انشاء اللہ وہ اپنی كاركردگيوں سے دشمنوں كو ہميشہ كے لیے مايوس كر دينگے-