ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے متحدہ امارات كی نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ اس مقابلے میں ۲۱۲ افراد نے حصہ ليا-
قرآنی مقابلے منعقد كرنے والی كمیٹی كے انچارج جناب سيد المرزوفی نے كہا كہ یہ مقابلہ حفظ قرآن و حديث سے متعلق ہے
جس میں چار طرح كے حفاظ شريك ہیں حافظ كل قرآن ۲۰ پاروں كے حفاظ -۱۰ پارہ كے حفاظ اور ۵ پارہ كے حفاظ مقابلے میں شريك حفاظ كی عمریں بالترتيب ۱٦ ٬۱۴٬ ۱۲ سال ہے اور پانچ پارے كے حافظ بچے ہونگے-
انہوں نے مزيد كہا كہ حفظ حديث كا مقابلہ بھی ۴ عناوين كے تحت منعقد ہو گا-
حفظ ۱۳۰ حديث
حفظ ۸۵ حديث
حفظ ۷۵ حديث
حفظ ۵۰ حديث
قابل ذكر ہے كہ یہ حفظ قرآن كا مقابلہ ۴ مارچ سے ۸ مارچ تك ہوگا اور حفظ حديث كا مقابلہ ۱۱ مارچ سے ۱۵ مارچ تك ہوگا-