ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ مازندران كی رپورٹ كے مطابق اس نشست میں ٦۰ سے زيادہ جوانوں نے شركت كی-
حجة الاسلام جناب صابری نے اس نشست میں خطاب كرتے ہوۓ جو انوں سے كہا كہ آپ كی نجات محبت اہلبيتۜ اور تعليمات قرآن پر عمل كرنے میں ہے-
شہر نكا كے ادارہ تبليغات اسلامی كے سربراہ حجة الاسالم سيف اللہ سہرابی نے اس نشست میں خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ توبہ اچھا عمل ہے-
جو لوگ یہ تصور كرتے ہیں آخری عمر میں توبہ كرلیں گے وہ لوگ دھوكے میں ہیں اس لیے كہ شيطان توبہ كرنے كی توفيق انسان سے سلب كر ليتا ہے لہذا ہمیں جوانی ہی میں اپنے گناہوں پر توبہ كرنا چاہیے اور خدا بہت بڑا توبہ قبول كرنے والا ہے
انہوں نے مزيد كہا كہ توبہ نصوح انسان كو تمام برايوں سے پاك كر ديتیں ہے اور واقعی توبہ سے انسان كے لیے معنويات كا راستہ كھل جاتا ہے-