ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ علمیہ قم كے نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ انڈونيشيا كی تحريك العلماء كے سربراہ نے آيت اللہ تسخيری سے ملاقات كی –
جس میں جناب تسخيری نے كہا كہ انڈو نيشيا عالم اسلام كا سب سے بڑا ملك ہے خداوند عالم سے اس ملك كے علماء اور مسلمانوں كی ترقی كے لیے دعا گو ہیں-
انہوں نے كہا كہ عراق كی موجودہ صورت حال شيعہ اور سنی كے درميان فرقہ واريت سے نہیں ہے بلكہ دہشت گردوں اور عالمی استكبار كی سازش سے ہے
آبادی كے اعتبار سے انڈونيشيا عالم اسلام كا سب سے بڑا ملك ہے جس میں ۲۰۰ ملين سے زيادہ مسلمان زندگی گذار رہے ہیں جمعيت تحريك العلماء اس ملك كی عظيم ترين اسلامی جماعت ہے جس كے ۷۰ ملين مسلمان ركن ہیں-