آيت اللہ سبحانی : مسجد كو دينی تعليمات میں بہت اہميت حاصل ہے

IQNA

آيت اللہ سبحانی : مسجد كو دينی تعليمات میں بہت اہميت حاصل ہے

سماجی گروپ: دينی معارف میں مسجد بہت زيادہ اہميت كی حامل ہے پيغمبر خداۖ نے اسلامی معاشرے كی تشكيل كا آغاز مسجد كی تعمير سے كيا اور آپ ۖ كی تبليغی كاركردگی كی ابتدا بھی مسجد سے ہوئی –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ ملك كی مساجد كے ثقافتی اور فنی شعبہ كے سربراہ نے آيت اللہ سبحانی سے ملاقات كی جس میں آيت اللہ سبحانی نے تحصيل علم اور دينی فرائض كی ادائيگی كو اسلام كے دو بنيادی اركان سے تعبير كيا-
موسسہ امام صادق كے مدير نے كہا كہ اسلام میں ہميشہ مسجد ٬يونيورسٹی اور اسكول كے ساتھ رہی ہے جو اس بات كی نشاندھی كرتی ہے كہ دين علم كے ساتھ ہے
آيت اللہ سبحانی نے مزيد كہا كہ ائمہ مساجد كو چاہیے كہ جوانوں كو دينی مبانی سے روشناس كرائیں-