ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ ملك كی مساجد كے ثقافتی اور فنی شعبہ كے انچارج نے آيت اللہ صافی گلپائيگانی سے ملاقات كی-
جس میں مرجع تقليد نے كہا كہ مسجد كردار سازی اور عقائد كو مستحكم كرنے كی جگہ ہے اسی طرح مسجد دينی معارف كو بيان كرنے كا بہترين مقام ہے-
آيت اللہ صافی نے كہا كہ مساجد كے متولی حضرات كو چاہیے كہ وہ جوانوں كو مسجد كی طرف رغبت دلانے كے لیے منظم پروگرام مرتب كریں تاكہ مسجد ايك ثقافتی سنٹر میں تبديل ہو جاۓ –
آيت اللہ صافی نے مزيد كہا كہ امر بہ معروف اور نہی عن المنكر ٬تبليغ دين اور عوام میں سياسی اور سماجی شعور بيدار كرنا یہ مسجد كے ذمہ دار افراد كا فريضہ ہے-