ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ كے نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ كرج كے تعليمی اور تربيتی سنٹر كے عہدے داروں نے آيت اللہ نوری ہمدانی سے ملاقات كی جس میں آپ نے كہا كہ جوہری پروگرام ايران كا مسلمہ حق ہے اس حق كے حصول كے لیے عوام كی استقامت نےمغرب كو حيران كر ديا ہے –
مرجع تقليد نے كہا كہ قرآن مجيد نے ہمیں ظلم اور استكبار عالم سے مقابلہ كرنے كی تعليم دی ہے اور ۴۵ مرتبہ استكبار كے مسئلہ كو قرآن میں بيان كيا گيا ہے تاكہ لوگ استكبار كے واقعی چہرے كو پہچان كر اس سے مقابلہ كریں-
آيت اللہ نوری ہمدانی نے كہا كہ حكومت اسلامی كا محور قرآن ہو نا چاہیے –انہوں نے مزيد كہا كہ قرآن مجيد نے مستكبرين كی خصوصيات كا تذكرہ كيا ہے كہ یہ اپنے كو بڑا سمجھنے والے اور قوموں كو ذليل سمجھنے والے ہیں-