ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے كہا كہ ہمیں زمانے كو مد نظر ركھتے ہوۓ قرآن كا تعارف كرانا چاہیے اور اسی طرح مفاہيم قرآن كو منتقل كرنے كے لیے نئی روشوں كو اختيار كرنا چاہیے ايران كی اعلی كونسل مصلحت نظام كے سربراہ نے حوزہ اور يونيورسٹی كے قرآنی شعبوں كے طلباء كو خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ خدا كی قربت حاصل كرنے كے لیے قرآن سب سے بہتر ذريعہ ہے
جناب رفسنجانی نے كہا كہ قربت پروردگار حاصل كرنے كے دو ذريعہ ہیں امام اور قرآن اور قرآن ثقل اكبر ہے
انہوں نے مزيد كہا كہ قران حكيم انسان ساز ہے جب ہم قرآن كو اپنی پناہ گاہ بنایں گے تو بہت سے خطرات سے محفوظ ہو جائیں گے-