ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ كے نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ بری فوج كے كمانڈروں نے آيت اللہ صافی سے ملاقات كی –
جس میں انہوں نے كہا كہ اسلام ايك مكمل ضابطہ حيات ہے جو انسانی زندگی كے تمام شعبوں میں اپنا قانون لے كر آيا ہے
مرجع تقليد نے كہا كہ غيبت كے زمانے میں جو اپنے ايمان كی حفاظت كرنے والے ہونگے وہ بدلتے ہوۓ حالات سے متاثر نہیں ہونگے –آيت اللہ صافی نے كہا كہ جتنا معاشرہ دين سے قريب ہوگا اتنا ہی گناہ اور رذائل سے دور ہو گا-
انہوں نے مزيد كہا كہ سماج كو ديندار بنانے كے لیے قران و اھلبيتۜ كا اتباع ضروری ہے