آيت اللہ صافی گلپائيگانی :معاشرہ كو ديندار بنانے كے لیے قرآن و اھلبيت كا اتباع ضروری ہے-

IQNA

آيت اللہ صافی گلپائيگانی :معاشرہ كو ديندار بنانے كے لیے قرآن و اھلبيت كا اتباع ضروری ہے-

سياسی گروپ: ديندار سماج كی تشكيل كے لیے ولايت امير المومنين﴿ع﴾ كے اقرار كے ساتھ ساتھ قرآن اور اھلبيت﴿ع﴾ كا اتباع بھی ضروری ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ كے نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ بری فوج كے كمانڈروں نے آيت اللہ صافی سے ملاقات كی –
جس میں انہوں نے كہا كہ اسلام ايك مكمل ضابطہ حيات ہے جو انسانی زندگی كے تمام شعبوں میں اپنا قانون لے كر آيا ہے
مرجع تقليد نے كہا كہ غيبت كے زمانے میں جو اپنے ايمان كی حفاظت كرنے والے ہونگے وہ بدلتے ہوۓ حالات سے متاثر نہیں ہونگے –آيت اللہ صافی نے كہا كہ جتنا معاشرہ دين سے قريب ہوگا اتنا ہی گناہ اور رذائل سے دور ہو گا-
انہوں نے مزيد كہا كہ سماج كو ديندار بنانے كے لیے قران و اھلبيتۜ كا اتباع ضروری ہے