ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق شہر مہاباد كے امام جمعہ نے عراق كی موجودہ صورت حال پر تجزیہ كرتے ہوۓ كہا كہ امريكہ نے ڈيموكريسی كا نعرہ بلند كر كے عراق كو جہنم میں تبديل كر ديا ہے –
انہوں نے كہا كہ امريكہ اپنے منافع كے حصول كے لیے خطے میں نا امنی پيدا كر كے ہميشہ اس علاقے میں رہنا چاہتا ہے
جناب قادر سہرابی نے كہا كہ عوام اور تمام عہدے داروں كو ہوشيار رہنا چاہیے اس لیے كہ امريكہ اپنی شيطنت كے ذريعہ شيعہ اور سنی كے درميان تفرقہ اندازی كرنا چاہتا ہے انہوں نے مزيد كہا كہ ايران اسلامی خطے كا قوی ترين ملك ہے عصر حاضر میں امريكہ عراق اور افغانستان كی مشكلات كے حل كے لیے ايران كی مدد كا مطالبہ كر رہا ہے جو ايران كے استحكام كی علامت ہے-