حجة الاسلام ھاشم حسينی بو شہری نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ افسوس ہے كہ معاشی فساد سماج میں رواج پيدا كرتا جا رہا ہے جبكہ ايرانی حكومت دين اسلام پر استوار ہے-
انہوں نے كہا كہ ہر طرح كے ظلم سے مقابلہ ہونا چاہیے جيسے كہ قران مجيد میں وارد ہوا ہے كہ دينی معاشرے میں نہ كوئی ظلم كرے اور نہ كسی پر ظلم كيا جاۓ حوزہ علمیہ كے انچارج نے كہا كہ اگر سود خواری بڑھتی رہی تو معاشرے میں معاشی فساد پيدا ہو جاۓ گا
استاد حوزہ نے مزيد كہا كہ اگر معاشی نظام كی خلاف ورزی كرنے والوں كے ساتھ قانونی كاروائی كی جاۓ تو معاشرے میں ايك مرتبہ پھر اعتماد پيدا ہو جاۓ گا-