احمدی نژاد:عدالت كا نفاذ دعوت توحيد سے زيادہ سخت ہے

IQNA

احمدی نژاد:عدالت كا نفاذ دعوت توحيد سے زيادہ سخت ہے

سياسی گروپ:عدالت كا نفاذ توحيد كی دعوت سے زيادہ سخت ہے كچھ لوگ ہیں جو توحيد كا اقرار كرتے ہیں ليكن جب عدالت كے نفاذ كی بات آتی ہے تو محاذ آرائی پہ اتر آتے ہیں -

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ڈاكٹر احمدی نژاد نے عاشورا كانفرنس میں تقرير كرتے ہوۓ كہا كہ ہماری ذمہ داری ہے كہ پيغام عاشورا كو اقوام عالم تك پہنچائیں اور اس پيغام كو پہنچانے كے لیے خدا كے فضل و كرم سے مواقع فراہم ہو چكے –
انہوں نے كہا كہ عدالت ايرانی قوم كی عزت كا سبب ہے
ايرانی قوم عدالت كے نفاذ كے لیے قربانياں پيش كر رہی ہے ڈاكٹر احمدی نژاد نے مزيد كہا كہ عدالت كا نفاذ توحيد كی دعوت دينے سے زيادہ سخت ہے-