ھاشمی رفسنجانی : مسلمانوں كے اتحاد سے عالمی استكبار كو شكست فاش ہوگی

IQNA

ھاشمی رفسنجانی : مسلمانوں كے اتحاد سے عالمی استكبار كو شكست فاش ہوگی

سياسی گروپ: مسلمانوں كا اتحاد اور فلسطينی تنظيموں كے عربی اور اسلامی ممالك سے خوشگوار تعلقات ٬عالمی استكبار كی شكست كا سبب بنیں گے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حماس پارٹی كے دفتر كے رئيس جناب خالد مشعل نے آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی سے ملاقات كی-
جس میں جناب ہاشمی رفسنجانی نے كہا كہ فلسطينيوں كی استقامت ہی ان كے حقوق كے حصول كو يقينی بنا سكتی ہے-مصلحت نظام كونسل كے سربراہ نے كہا كہ مسلمانوں كا اتحاد اور فلسطينی گروپوں كے عربی اور اسلامی ممالك سے اچھے تعلقات ہی عالمی استكبار كو شكست سے دوچار كر سكتے ہیں
جناب ہاشمی رفسنجانی نے مزيد كہا كہ ايرانی قوم اور اسلامی جمہوریہ ايران فلسطينيوں كی مشكلات كوحل كرنے كے لیے كوشاں ہیں-