صدر مملكت كی عاشورا كانفرنس میں شركت

IQNA

صدر مملكت كی عاشورا كانفرنس میں شركت

سماجی گروپ: امام حسينۜ اور استقامت كے عنوان سے عاشورا كانفرنس وزارت داخلہ كے بڑے ہال میں منعقد ہوئی جس میں صدر مملكت كے ساتھ تين ہزار دانشوروں نے شركت كی –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق صدر مملكت جناب احمدی نژاد نے تقرير كرتے ہوۓ كہا كہ ثقافت عاشورا تك پہنچنا بہت اہميت كا حامل ہے-
ايرانی صدر نے كہا كہ سعادت مندی حاصل كرنے كے لیے عاشورا مكمل مكتب ہے ثقافت عاشورا میں ٬محبت اور ايثار٬بہت نماياں ہیں جو بھی اس ثقافت كو اختيار كرے گا وہ دنيا اور آخرت كے كمال تك پہنچ جاۓ گا-
انہوں نے مزيد كہا كہ انقلاب اسلامی ثقافت عاشورا كی ايك كڑی ہے-