حداد عادل: امام حسين ۜ عراقی عوام كی وحدت كا محور ہیں

IQNA

حداد عادل: امام حسين ۜ عراقی عوام كی وحدت كا محور ہیں

سياسی گروپ: قومی اسمبلی كے اسپيكر جناب حداد عادل نے كہا كہ چھلم امام حسينۜ كے موقع پر كئ ملين افراد كربلا معلی میں جمع ہوۓ كيونكہ امام حسينۜ عراقی عوام كی اتحاد و يكجہتی كا محور ہیں –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ايرانی قومی اسمبلی كے اسپيكر غلام علی حداد عادل نے كہا كہ دور حاضر میں خطرات كے باوجود چھلم كے موقع پر كربلا معلی میں كئی ملين عراقی عوام كا جمع ہونا امام حسينۜ سے شديد محبت كی دليل ہے-
انہوں نے كہا كہ عراقی عوام حرم امام حسينۜ تك جانے كے لیے جو راستہ طے كرتے ہیں در حقيقت وہ یہ اعلان كرتے ہیں كہ ہمارے مقاصد بھی امام حسينۜ كی طرح ظلم سے مقابلہ ٬عدالت اور آزادی كو حاصل كرنا ہیں –جناب حداد عادل نے مزيد كہا كہ عراقی مسلمانوں كی وحدت كا محور امام حسينۜ ہیں-