رھبر معظم انقلاب كی سيد احمد خمينی رہ كی برسی میں شركت

IQNA

رھبر معظم انقلاب كی سيد احمد خمينی رہ كی برسی میں شركت

سياسی گروپ: رہبر انقلاب كی موجودگی میں مرحوم احمد خمينی كی برسی منائی گئی-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق احمد خمينی كی برسی اربعين حسينی كے ساتھ منائی گئی جس میں رہبر انقلاب نے شركت كی رہبر انقلاب اسلامی نے فاتحہ كی تلاوت كی اور احمد خمينی كو خراج عقيدت پيش كيا-
اس تقريب میں اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر جناب احمدی نژاد اور قومی اسمبلی كے اسپيكر جناب حداد عادل كے علاوہ دوسرے اعلی سركاری حكام نے بھی شركت كی-
مجمع تشخيص مصلحت نظام كے سربراہ جناب ہاشمی رفسنجانی نے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ مرحوم احمد خمينی ٬امام خمينی كی شخصيت كا پرچار كرنے والے تھے-
واضح رہے كہ اس تقريب میں ہزاروں عاشقان اہل بيت نے شركت كی اور اربعين حسينی كی مناسبت سے مختلف پروگرام ہوۓ-