ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ گلف نيوز سے نقل كيا ہے كہ پاكستانی عدالت كے عہدے دار محمد صديق نے كہا ہے محمد يوسف نامی شخص كو اہانت قرآن كرنے كے سلسلے میں عمر قيد كی سزا سنائی گئی ہے-
انہوں نے كہا كہ عينی شاہدين كے مطابق ۴۴ سالہ مجرم نے قرآن كو پھاڑ كر اسے گندے نالے میں پھينك ديا تھا پاكستان كے اساسی قانون كے مطابق اھانت قرآن كرنے والے كی سزا يا سزاۓ موت ہے يا عمر قيد ہے -