ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے عرب نيوز سے نقل كيا ہے كہ ٹورنٹو كے اسلامی مركز كے سربراہ جناب ابراہيم مالا باری نے ايك سيمينار میں تقرير كرتے ہوۓ كہا كہ ۱۱ ستمبر كے حادثے كے بعد اسلام كے حقائق كوسمجھنے كے لیے لوگوں نے اس دين كا مطالعہ كرنا شروع كيا جس كی وجہ سے بہت سے لوگ دين اسلام كی طرف راغب ہو گۓ ہیں انہوں نے كہا كہ اگرچہ ۱۱ ستمبر كے حادثے كے بعد ذرائع ابلاغ نے اسلام كے خلاف بہت پروپيگنڈہ كيا ہے جس سے مسلمانوں كی مشكلات بڑھتی رہیں ليكن اس كے با وجود مغربی ممالك میں ہزاروں لوگوں نے قرآن مجيد اور اسلام كا عميق مطالعہ كيا ہے-
انہوں نے مزيد كہا كہ عصر حاضر میں مغربی ممالك میں اسلام كو روشناس كرانے كے لیے عقلی روشوں كو اختيار كيا جاۓ-