مغربی آذربائيجان كے نائب گورنر نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ پوری دنيا تك انقلاب اسلامی كے پيغام كو پہنچانے كے لۓ ضرورت ہے كہ ہم اسلامی اور قرآنی تعليمات پر زيادہ توجہ دیں انہوں نے كہا كہ حكومتی عہدے داروں كو چاہیے كہ اسلامی نظام كے مقاصد كو حاصل كرنے كے لیے اپنی ثقافتی كاركردگی كا محور قرآن مجيد كو قرار دیں جناب محمد زادہ نے كہا كہ آئندہ سال كے آغاز میں قرآنی تعليمات كی ترويج اور تبليغ كے لیے مختلف گروہوں كی تشكيل دينا ہمارا ايك اہم ترين مقصد ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ مستكبرين كے مقابلے میں مستضعفين كے حقوق كا دفاع كرنا اور صاحب حق تك اس كے حق كو پہنچانا انقلاب اسلامی كا اصلی پيغام ہے-