مراكش میں چوتھی اسلامی پارٹی كی تشكيل

IQNA

مراكش میں چوتھی اسلامی پارٹی كی تشكيل

سماجی گروپ: مراكش میں چوتھی اسلامی پارٹی ٫٫الامة٬٬ كے نام سے اپنی كاركردگی كا آغاز كرے گی

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ ايكنا﴾ نے اسلام آن لائن سائٹ سے نقل كيا ہے كہ الامة پارٹی كے سيكرٹری محمد المراوانی نے كہا ۲۰۰۱ میں قومی كانفرنس كے بعد اس پارٹی كے تشكيل كی ضرورت محسوس ہوئی-
انہوں نے كہا كہ یہ پارٹی حكومت كے بعض قوانين كی بھی اصلاح كرے گی محمد المراوانی نے كہا كہ یہ مراكش كی چوتھی اسلامی پارٹی ہے جسے تشكيل ديا جا رہا ہے-
انہوں نے مزيد كہا كہ ہماری پارٹی اسمبلی كے انتخابات میں بھی حصہ لے گی ابھی تك مراكش كے وزارت داخلہ نے پارٹی كی تشكيل كے لیے اجازت نہیں دی ہے-