سياسی گروپ:عالمی تقريب مذاھب اسلامی كونسل كی جانب سے پيغمبر اسلامۖ حضرت محمد مصطفی كی سياسی حيات طيبہ پر روشنی ڈالنے كے لیے ٦ اپريل سے ۸ اپريل تك ايك بين الاقوامی كانفرنس منعقد كی جاۓ گی جس میں ۴۵ ممالك كے دانشور شركت كریں گے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی ۖ اور ان كے فرزند حضرت امام جعفر صادق ۜ كی ولادت با سعادت كے موقع پر ہفتہ وحدت كا انعقاد كيا جاۓ گا جس میں مختلف ممالك كے دانشور علماء ٬مفكرين شركت كریں گے-