آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی :قرآنی اصول , اتحاد و يكجہتی كی بنياد ہیں

IQNA

آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی :قرآنی اصول , اتحاد و يكجہتی كی بنياد ہیں

سياسی گروپ:مصلحت نظام كونسل كے سربراہ نے كہا كہ اختلاف نظر طبيعی طور پر ہونا چاہیے اگر اختلاف نظر نہ ہوگا تو نتيجہ بھی سامنے نہ آسكے گا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق جناب رفسنجانی نے كہا كہ اتحاد ہر معركے كی كاميابی كی ضامن ہے انہوں نے كہا كہ امت اسلامیہ كے لۓ قرآن بہترين راہنما ہے قرآن مجيد یہ نہیں كہتا كہ اختلاف نظرنہیں ہونا چاہیے بلكہ قرآن كہتا ہے كہ آپس میں لڑائی و جھگڑا فساد و خونريزی نہیں ہونی چاہیے-
انہوں نے مزيد كہا كہ ہم قرآنی اصول كو سامنے ركھ كر اتحاد و يكجہتی كی طرف گامزن ہو سكتے ہیں
مجلس خبرگان كے ركن نے كہا كہ انقلاب اسلامی كی كاميابی كے بعد پورے عالم اسلام میں ايك انقلاب آگيا ہے اور اسلامی دانشوروں اور مفكرين كی تعداد میں اضافہ ہو نے سے دشمن خوفزدہ ہو رہے ہیں-