سياسی مسائل كے ماہر ٫٫جناب محمدی٬٬ نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ آج ہم ديكھ رہے ہیں دين اسلام ٬ايشيا افريقا ٬يورپ اور امريكہ كی مختلف قوموں كے درميان مسلسل ترقی كرتا جا رہا ہے-
انہوں نے اسلام كی توسيع كا سبب قرآن اور سيرت پيغمبرۖ كو قرار ديتے ہوۓ كہا كہ تاريخ میں رسولۖ اسلام سے زيادہ كوئی محبوب انسان نہیں ہے جس نے لوگوں كے دلوں پر حكمرانی كی ہو
جناب محمدی نے كہا كہ اسلامی تاريخ كے وہ حقائق جس نے دانشوروں كو تعجب میں ڈال ديا وہ انقلاب ہے جو اسلام عرب جاہلوں كے درماين لے آيا –
چونكہ عادی اعتبار سے ايسے معاشرے كی اصلاح كے لیے بڑا طويل زمانہ دركار تھا كہ كم از كم پرانی نسل ختم ہو اور نئی نسل وجود میں آۓ ليكن اسلام میں وہ كشش تھی جس نے بہت سے افراد كو كمال تك جانے كا راستہ دكھا ديا –