ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ كے نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ حجة الاسلام حسينی بو شہری نے مدرسہ فيضیہ میں پوليس كے اجتماع كو خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ قرآن مجيد نے انبياء اور مرسلين كی بعثت كا مقصد عدالت كے نفاذ كو قرار ديا ہے –
اگر آج معاشرہ دينی تعليمات پر عمل كرے تو خود بخود عدالت كی طرف گامزن ہو جاۓ گا-
مدير حوزہ نے كہا كہ انبياء كی دوسری ذمہ داری یہ تھی كہ سماج كو ضلالت اور برائيوں سے نجات دلائیں
انہوں نے مزيد كہا كہ اگرچہ تعليم تربيت كا مقدمہ ہے ليكن تعليم كا مقصد معنويات اور كمالات كو حاصل كرنا ہے لہذا تزكیہ تعليم پر مقدم كيا گيا ہے –