قائد انقلاب اسلامی: حكومت میں مصلحت نظام كونسل كا كليدی كردار ہے

IQNA

قائد انقلاب اسلامی: حكومت میں مصلحت نظام كونسل كا كليدی كردار ہے

سياسی گروپ: مصلحت نظام كونسل٬ ايران كی اعلی كونسل ہے جو اسلامی اقدار اور نظام كےبنيادی قوانين كے پيش نظر مصلحت كومعين كر كے حكومت میں كليدی كردار ادا كرتی ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مصلحت نظام كونسل كے اراكين نے قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات كی جس میں آيت اللہ خامنہ ای نے مصلحت نظام كی خدمات كو سراہتے ہوۓ كہا كہ اميد كرتا ہوں كہ مصلحت نظام كونسل گذشتہ دور سے زيادہ اور بہتر اپنا كليدی كردار ادا كر ے گی-
قائد انقلاب نے كہا كہ مصلحت كی تشخيص كے ساتھ صحيح طريقے سے اہم اور مہم كو سمجھنا اور اہم كو مہم پر ترجيح دينا مصلحت نظام كونسل كی عظيم ذمہ داری ہے –
حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے كہاكہ مصلحت نظام كونسل ملك كے تمام قوانين كے اوپر مكمل ناظر ہے تاكہ ضرورت كے وقت مصالح كو پيش نظر ركھتے ہوۓ اس طرح فيصلہ كرے كہ اسلامی اقدار كو كوئی نقصان نہ پہنچے
ملاقات كے آغاز میں مصلحت نظام كونسل كے سربراہ جناب ہاشمی رفسنجانی نے نئ مدت كے لیے مصلحت نظام كونسل كے اراكين كے انتخاب پر شكریہ ادا كيا-
قابل ذكر ہے كہ مصلحت نظام كونسل كے اراكين میں ايرانی صدر ٬اسپيكر ٬چيف جسٹس كے علاوہ مختلف نامور مذھبی اور سياسی شخصيات شامل ہیں۰