ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے PELERIN.INFO سے نقل كيا ہے كہ مسلمانوں اور عيسائيوں كے درميان تفرقہ اندازی كا پروپيگنڈہ كيا جا رہا ہے ليكن اس كے باوجود نژاد پرستی كے خلاف ہونے والے احتجاج میں مسلمانوں نے شركت كر كے حكومت سے اپنے حقوق كا مطالبہ كيا-
مظاہرين نعرے لگا رہے تھے كہ ہمیں بھی برابر كا حق چاہیے-عيسائيوں كے قائد ويسنٹ كنسی﴾نے كہا كہ افسوس ہمارے حكومتی عہدے دار ہمارے اعتراضات كو نہیں سنتے ہم خدا سے دعا كرتے ہیں كہ پروردگار انہیں وہ كان عنايت كرے جس سے ہماری باتوں كو سن سكیں اور وہ آنكھ عنايت كرے جس سے ہمارے رنج و غم كو درك كر سكیں-