آيت اللہ رضا استادی :برائيوں كا ارتكاب اسلامی نظام كی كمزوری كا باعث ہے

IQNA

آيت اللہ رضا استادی :برائيوں كا ارتكاب اسلامی نظام كی كمزوری كا باعث ہے

سياسی گروپ: اگر اسلامی معاشرے میں الہی مقاصد كو عملی جامہ پہنانا چاہتے ہیں تو فساد اور برائيوں كا قلع قمع ہونا چاہیے اس لۓ كہ اگر اسلامی حكومت میں فساد باقی رہے تو وہ نظام كی كمزوری كا سبب بنے گا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ رضا استادی نے اپنی تقرير میں كہا كہ جس معاشرہ میں واقعی عدالت حاكم ہو جاۓ وہ سماجی ترقی كی راہوں پر گامزن ہو جاۓ گا
ليكن اگر اسلامی معاشرہ میں ظلم و ستم ہوگا تو حكومت اسلامی باقی نہ رہ پاۓ گی
جامعہ مدرسين كے ركن نے كہا كہ عدالت كو تمام اداروں میں حاكم ہونا چاہیے تاكہ نہ عوام كا حق ضائع ہو اور نہ حكومت كا
انہوں نے مزيد كہا كہ برائی اسلامی نظام كو دھمكی دے رھی ہے كہ اگر ہم الہی مقاصد كو اسلامی سماج میں رائج كرنا چاہتے ہیں تو فساد كوختم كرنا ہوگا اس لۓ كہ اگر اسلامی نظام میں فساد كا وجود ہوگا تو وہ اسلامی حكومت كی اسلاميت كو كم رنگ كر دے گا
آيت اللہ رضا استادی نے كہا كہ فساد٬ بے عدالتی ٬گناہ یہ سب اس لۓ ہیں كہ امر بالمعروف اور نہی عن المنكر كے فريضے كو ترك كر ديا گيا ہے