ايران كے شہر اميدیہ میں درس اخلاق كا انعقاد

IQNA

ايران كے شہر اميدیہ میں درس اخلاق كا انعقاد

سماجی گروپ: شہر اميدیہ كے ادارہ تبليغات اسلامی كے ہال میں بدھ كے دن درس اخلاق كا انعقاد كيا گيا-

ادارہ تبليغات اسلامی كے خواتين كے شعبے كی انچارج سيدہ ميلا فرخی نيا نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ خواتين كے لۓ روزانہ ۹ بجے سے ليكر دس بجے تك درس اخلاق كا انتظام كيا گيا ہے انہوں نےكہا كہ درس اخلاق كے لۓ مرحوم ملا احمد نراقی كی لكھی ہوئی كتاب معراج السعادت كا انتخاب كيا گيا ہے
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ درس اخلاق خصوصی طور پر ۲۰ خواتين كے لۓ منعقد كيا گياہے –