آيت اللہ نوری ہمدانی:قرآن فہمی دل كو نور اور ايمان كو جلا بخشتی ہے

IQNA

آيت اللہ نوری ہمدانی:قرآن فہمی دل كو نور اور ايمان كو جلا بخشتی ہے

سياسی گروپ: آيت اللہ نوری ہمدانی نے كہا كہ قرآن پيغمبرۖ كا سب سے بڑا معجزہ ہے لہذا قرآن فہمی دل كو نور اور ايمان كو قوی بنا ديتی ہے

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بابل كی يونيورسٹی كے طلباء نے ۲۳ صفر المظفر كو آيت اللہ نوری ہمدانی سے ملاقات كی جس میں انہوں نے كہا كہ قرآن پيغمبرۖ كا سب سے بڑا معجزہ ہے لہذا قرآن فہمی دل كو نور اور ايمان كو مستحكم بنا ديتی ہے-
مرجع تقليد نے كہا كہ سب سے بڑا علم قرآن سے آشنائی ہے اور قرآنی تعليم كے لیے ادبيات عرب كا پڑھنا ضروری ہے –قرآن كو بہتر سمجھنے كے لۓ ادبيات كو اچھی طرح پڑھنا ہوگا-
استاد حوزہ علمیہ قم نے كہا كہ بعض دشمن كہتے ہیں كہ اسلام نے خواتين كو كوئی اہميت نہیں دی ہے جبكہ اسلام میں ہر ايك كی قدر و قيمت علم ٬تقوی اور ايمان سے بڑھتی ہے-