آيت اللہ تسخيری :قرآن مجيد سےمعاشرہ كی تدبير كے لیے بنيادی قوانين اخذ كیےجاسكتے ہیں

IQNA

آيت اللہ تسخيری :قرآن مجيد سےمعاشرہ كی تدبير كے لیے بنيادی قوانين اخذ كیےجاسكتے ہیں

سياسی گروپ: سماجی سياست اور تدبير كے لیے بنيادی قوانين قرآن مجيد سے استنباط كۓ جاسكتے ہیں-
عالمی تقريب مذاھب اسلامی كونسل كے سيكرٹری جناب محمد علی تسخيری نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا سے خصوصی بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ ميرا ذاتی عقيدہ یہ ہے كہ قرآن صرف علمی اور ادبی كتاب نہیں ہے بلكہ ايك كتاب ہدايت ہے-
انہوں نے كہا كہ معاشرے كی سياست اور تدبير كے بارے میں قرآن مجيد سے اصول استخراج كریں جناب محمد علی تسخيری نے قرآنمجيد میں ملكہ سبا كی داستان كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ معاشےر كی سياست اور تدبير كے لیے ملكہ سبا كی حكومت بہترين نمونہ ہے-