ارومیہ میں ۱۳۸۵ ه ش كی آخری نماز جمعہ ادا كی گئی

IQNA

ارومیہ میں ۱۳۸۵ ه ش كی آخری نماز جمعہ ادا كی گئی

سياسی گروپ: ارومیہ كے مومنين نے سال ۸۵ كی آخری نماز جمعہ نمائندہ ولی فقیہ آذربائيجان غربی حجة الاسلام والمسلمين حسنی كی امامت میں اس شہر كے امام خمينی مصلی میں پڑھی گئی .

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ آذربائيجان غربی كی رپورٹ كے مطابق ارومیہ كےامام جمعہ حجة الاسلام والمسلمين غلام رضا حسنی نےجمعہ كے خطبوں میں فرمايا كہ یہ رھبر انقلاب كی بصيرت ہے كہ انہوں نے اس سال كا نام سال پيغمبر اعظم ركھا اور اس سال میں آنحضرتۖۜ كی زندگی كے مطالعے سے مسلمانوں اور بالخصوص ہمارے ملك كے لوگوں كی بصيرت میں اضافہ ہوا ہے-
ارومیہ كےامام جمعہ نے فرمايا: كہ اس سال كے آخری ايام ھر شخص كے لیے اپنے محاسبے كے بہترين ايام ہیں اور لوگوں كو آئندہ سال كے معنوی طور پر بہترين آغاز كے لیے اپنے آپ كو آمادہ كرنا چاہیے-