ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق محبان اہلبيت ۜ نے باكو كے امام بارگاہوں اور مساجد میں پيغمبر اسلامۖ اور سبط اكبر كی شہادت كے موقع پر مجالس عزا اور سينہ زنی كا اہتمام كيا –
باكو كی جامع مسجد كے امام جمعہ نے تقرير كرتے ہوۓ كہا كہ مرسل اعظم ۖ كی بے نظير شخصيت تمام زمانے كے لیے نمونہ ہے اور دنيا كے تمام آزادی پسند افراد كو اس مقدس ہستی كا شكریہ ادا كرنا چاہیے جس نے تمام عالم انسانيت كے لیے آزادی كا دروازہ كھول ديا –
انہوں نے مزيد كہا كہ پيغمبرۖ عظيم الشان نے كبھی كسی كے حق میں ذرہ برابر ظلم نہیں كيا اور آپ بہترين اخلاق كے مالك تھے-